Gar Tu Jaan Jaye - گر تو جان جائے
میری سانسوں میں بسنے والے میرے دلبر میرے پیارے گر تو جان جائے کہ میرے دل کے دھندلکوں میں تیرا نقش کہاں کہاں پنہاں ہے کہ میرے جسم کی بندشوں میں تیری روح کیسے جلوہ گر ہے کہ میری ہر اک سانس کیسے تم بن ادھوری ہے میری یادوں میں بسنے والے میرے ہمسفر میرے سہارے گر تو جان جائے کہ تیری ہر بات کیسے مجھے تڑپاتی ہے کہ تیرے دل کا ہر دکھ کیسے مجھے رلاتا ہے کہ تو ہی تو ہے میرا اپنا تیرے بن سب کچھ نہیں ہے