Lamhe - لمحے
وہ لمحے جو مجھے چھو گئے
تمہاری وفا کا اقرار تھے
وہ لمحے جو ہم بتا چکے
میری سانسوں میں سما گئے
جن لمحوں کا ہوں میں منتظر
میری خواہشوں کے ہیں زاداں
میری ہر سوچ تم سے وابستہ
میری ہر تمنا تمہاری امانت
میرے وجود کا ذرہ ذرہ
تمہاری ان کھلی حقیقت
تمہا را ساتھ میرا وعدہ
تمہاری چاہت میری جستجو
میری ہر راہگزرتم سے شروع
میری ہر منزل ہو تم
Comments