خواہش کے رنگ - Khawahish ke Rang
خواہش کے رنگ بھی تو حنا جیسے ہیں کبھی دلکش کبھی پھیکے جب خواہش میری راتوں میں اترتی ہے تو میں جان جاتا ہوں کہ زندگی رنگیں نہیں ہے زندگی کے اس کٹھن سفر میں کبھی ویران کبھی انجان کبھی کانٹوں بھری راہگزرپر جب میں چلتاہوں تو گئی رتوں کے سنگ میل کبھی راہوں میں آہی جاتے ہیں پھر میں سوچتا ہوں کہ کیا پایا کیا کھویا وہ کیا چبھن ہے جو میرے لہو کی بوند بوند کی میراث ہے