خواہش کے رنگ - Khawahish ke Rang



خواہش کے رنگ بھی تو حنا جیسے ہیں 
کبھی دلکش  کبھی پھیکے
جب خواہش میری راتوں میں اترتی ہے 
تو میں جان جاتا ہوں 
کہ زندگی رنگیں نہیں ہے 
زندگی کے اس کٹھن سفر میں 
کبھی ویران کبھی انجان
کبھی کانٹوں بھری
راہگزرپر جب میں چلتاہوں 
تو گئی رتوں کے سنگ میل 
کبھی راہوں میں آہی جاتے ہیں 
پھر میں سوچتا ہوں کہ
کیا پایا  کیا کھویا
وہ کیا چبھن ہے جو میرے لہو کی
بوند بوند کی میراث ہے

Comments

Popular posts from this blog

Choice

3 Days to Remember (The Last Jalsa Salana in Rabwah)

How I started writing