ارادہ - Irada



ٓآئو اب چلیں اس راہ پر
جس پر کوئی نہ کبھی گیا ہوگا
ہاتھوں میں لئے 
وہ باتیں  وہ یادیں 
جو اب کبھی بھی 
دل سے نہ جدا ہونگی

نئی رتوں کی باتیں 
نئے ارادے لئے 
آئو وہ گلشن سجائیں 
جو نہ کبھی پہلے تھا 
نہ کبھی سجا ہوگا

اک دھن اک لگن لئے 
یقیں کی مشعل ہاتھوں میں تھام کر
آئو اپنا مقدر خود بنائیں 
آئو  وہ کر دکھائیں 


جس میں کہیں بھی 
کبھی بھی کوئی بھی 
بد نظر برائی نہ پا سکے
آئو  وہ جنت بنائیں 
جس میں کوئی نہ
کبھی گیا ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

Choice

How I started writing

Under shadows of guns - Eid in Rabwah