Kash - کاش



کاش کہ کبھی تم بھی 
میرے دل کو جان پائو
جس دل میں صرف تم ہو

کاش کہ کبھی تم جان جائو
اور وہ بات کہو
جو میں سننا چاہتا ہوں 

کاش کبھی تم میری 
آنکھوں میں جھانک کر دیکھو
شاید تمہیں وہ نظر آجائے 
جو میں تمہیں سونپنا چاہتا ہوں 

کاش کی میری 
اس بات کو سمجھ پائو
جو صرف تمہارے لئے ہے



کاش کہ کبھی تم 
میرے پاس آئو تو
تمہیں دیکھتا رہوں 

کاش کہ جب تم یاد بن کر آئو
تو واپس نہ جائو
کہ اب تم بن جیا نہ جائے 

کاش کہ رب مجھ پر
اتنا کرم کردے
کہ تجھ سے پہلے مجھے ختم کردے

Comments

Popular posts from this blog

Choice

How I started writing

Under shadows of guns - Eid in Rabwah