یاد

 تم اگر باوفا ہوتے

تو کم از کم

تمہارے جانے کا 

ماتم تو کرپاتا


تم اگر باوفا ہوتے

تو شاید زندگی

تمہارے ساتھ ہی 

ختم ہو جاتی


تم اگر باوفا ہوتے

تو تمہاری ہر یاد

داغدار نہ بن جاتی

ہر بات سوال نہ بن جاتی


تم اگر باوفا ہوتے

تو شاید ہر حسین یاد

حسین رہتی


لیکن تم نے تو

میرے کئی قتل کئے

اورں کے لئیے 

مسیحا بن بیٹھے


ایسے چہرے تو نہ بدلتے

اگر تم با وفاہوتے


Comments

Popular posts from this blog

Choice

Under shadows of guns - Eid in Rabwah

How I started writing